مری، محکمہ جنگلات کے چھ فارسٹ گارڈز کو ترقی دے دی گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:57

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) محکمہ جنگلات کے چھ فارسٹ گارڈز کو ترقی دے کر بلاک آفیسر بنایا گیا ہے ان میں محمد یٰسین ،نمبردار نظار،آفتاب احمد،ظفر محمود ،ناصر عباسی اور محمد یعقوب شامہ ہیں۔

(جاری ہے)

فاریسٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عطار دستی نے ڈی ایف او مری عامری سہیل کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ انکی سر پرستی میں جنگلات کے تحفظ اور لینڈمافیا کیخلاف تمام تر اقدامات کئے جائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایف او مری انتہائی فرض شناس آفیسر ہیں اور جو مطالبات ہم نے انکو پیش کئے انکو حل کیاگیا۔ مری ڈویژن کا تمام سٹاف انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے ان ترقی پانے والوں کو فارسٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے مبارک باد بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں