حکومت پنجاب نے مری میں سرکاری اراضی پرقبضے اور تجاوزات کی تفصیلات اور مری میںکئے گئے آپریشن کی مکمل رپورٹ طلب کرلی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:57

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے مری میں سرکاری اراضی پرقبضے اور تجاوزات کی تفصیلات اور مری میںکئے گئے آپریشن کی مکمل رپورٹ تحصیل انتظامیہ مری سے طلب کرلی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن مری نے تفصیلی تحریری رپورٹ حکومت پنجاب کو بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ رپورٹ کی وصولی کے بعد حکومت پنجاب کی ہدایت پر دوبارہ تحصیل مری میں سرکاری اراضی کو واگزار کرانے اور تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے بھر پورآپریشن شروع کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں