پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور حکومتی اور قومی سطح پر مکمل تحفظ حاصل ہے‘

امریکہ نے نامناسب سلوک اور مذہبی آزدی نہ ہونے کو بنیاد بناکر پاکستان کوبلیک لسٹ میں شامل کیاجوکہ تعصب پرمبنی ہے خیبرپختونخوا اسمبلی نے ا مریکہ کیخلاف مذمتی قراردادسمیت چھ قراردادوں کی متفقہ طو رپر منظوری دیدی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) امریکہ نے اقلیتوں سے نامناسب سلوک اور مذہبی آزادی نہ ہونے کو بنیاد بناکر پاکستان کوبلیک لسٹ میں شامل کیاجوکہ سراسربے بنیاد اور تعصب پرمبنی ہے‘ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور حکومتی اور قومی سطح پر مکمل تحفظ حاصل ہے،خیبرپختونخوااسمبلی نے ا مریکہ کیخلاف مذمتی قراردادسمیت چھ قراردادوں کی متفقہ طو رپر منظوری دیدی۔

اقلیتوں کے متعلق قراردادتحریک انصاف کے رکن اسمبلی وزیرزادہ نے پیش کی۔ قراردادکے متن کے مطابق امریکہ کو ہندوستان اور کشمیر میں مسلمانوں اورسکھ برادری پرظلم ،برما اور فلسطین میں رہنے والے مسلمانوں پرظلم نظر نہیں آتا ان کوکیوں بلیک لسٹ نہیں کیاگیا پاکستان میں رہنے والے تمام اقلیتی برادری امریکہ پر واضح کرنا چاہتے ہے کہ پاکستان میں ہماری عبادت گاہیں محفوظ ہیں اورتمام حقوق حاصل ہیں اوراپنے ملک میں اپنے حقوق کیلئے آوازاٹھانے سمیت پوری آزادی کے ساتھ اپنے حقوق منوانے کیلئے جدوجہد کرسکتے ہیں اور اپنی ملک کی خودمختاری پرآنچ نہیں آنے دینگے اورکسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے‘ اقلیتی برادری امریکہ کے اس اقدام کی پربھرپورمذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی رکن عائشہ بانونے بھی قراردادپیش کی کہ دیگر وفاقی محکموں کی طرح واپڈا کے ریٹائرڈملازمین کے معذوربچوں کو بھی پنشن کی ادائیگی کویقینی بنایاجائے صوبائی اسمبلی میں ایم ایم اے کے رکن میاں نثار گل کاکاخیل نے انڈس ہائی وے پر بے تحاشا رش مسلسل حادثات کے باعث پشاورسے ڈی آئی خان تک موٹروے کی تعمیرکی قراردادکوپیش کیا جسے متفقہ طورپر منظٖورکرلیاگیا ایوان میں اے این پی کے بہادر خان نے قراردادپیش کی کہ خوشحالی کے باعث پانی کے ذخائر مسلسل کم ہورہے ہیں اس لئے وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پر موجودہ ذخائر کو ضیاع سے بچائے اور نئے ذخائرکافوری طورپر بندوبست کرے اسمبلی میں ایم ایم اے کے عنایت اللہ نے بھی قراردادپیش کی جس میں کہاگیاتھاکہ چترال میں گولن گول منصوبے کی تکمیل کے بعد نیشنل گرڈمیں اس کی بجلی شامل کرنے کیلئے لائنزبچھائی جارہی ہیں وفاقی حکومت سے سفارش ہے کہ گولن گول منصوبے سے اپر اور لوئردیر کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں‘ ایوان تحریک انصاف کے ظاہرشاہ طورونے بھی قراردادپیش کی جس میں کہاگیاتھاکہ خیبرپختونخوااس وقت ملک میں سب سے زیادہ گیس پیداکرنیوالاصوبہ ہے تاہم ایس این جی پی ایل کاہیڈکوارٹرلاہورمیں ہے جسکے باعث رسائی میں لوگوں کو مشکلات کاسامناہے اس لئے ایس این جی پی ایل کاہیڈکوارٹر لاہورسے اسلام آبادمنتقل کیاجائے ، ایوان نے یہ تمام قراردادیں متفقہ طو رپرمنظورکرلیں۔

واضح رہے کہ اقلیتی کے متعلق قراردادپیش کرتے وقت مشاورت نہ کرنے پر اے این پی کے سردارحسین بابک نے قراردادسے لاتعلقی کااظہار کردیاجسکے بعد حکومتی خصوصاًاقلیتی اراکین نے انہیں منانے کی کوشش کی جسکے بعد قراردادمیں ترمیم کی گئی اورایوان میں دوبارہ پیش کیاگیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں