مری،شارٹ سرکٹ کے باعث چار دوکانیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:40

مری۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) مری کے نواحی علاقہ ڈھانڈہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث چار دوکانیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں، ان دوکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان بھی تباہ ہوگیا ۔آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابوپایاگیا۔

(جاری ہے)

خشک لکڑی سے بنی دوکانوں کو آگ نے گیل کی طرح اپنی لپیٹ میں لیا، اس واقع سے تاجروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، متاثرہ تاجروں نے اعلیٰ حکام سے فوری مدد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنے تجارتی مرکز کی تعمیر کرکے اپنے بچوں کیلئے روزگار کے اسباب پیداکریں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں