مری،گیس گیزر کا زوردار دھماکہ،عمارت کاا یک حصہ مکمل تباہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:40

مری۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) مری کے نواحی علاقے سانٹھی میں شوکت عباسی نامی شخص کی رہائش پر اچانک گیس گیزر کا زوردار دھماکہ ہوا جسکے باعث عمارت کاا یک حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، اس عمارت میں پڑا سامان بھی مکمل تباہ ہوگیا، جبکہ دیواروں پر بڑے بڑے شگاف بھی پڑگئے۔ ذرائع کے مطابق گیس گیزر لاعلمی میں کئی دن جلتا رہا اور سکے اندر گیس جمع ہونے سے یہ پھٹ گیا معجزانہ طور پر اس حصے میں کوئی بھی رہائش پذیر نہ تھا جسکے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں