امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا اگلا دور (آج) پیر کو دوحہ میں ہوگا

امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد ،ْ طالبان وفد کی قیادت عباس استنکزئی کریں گے

اتوار 16 دسمبر 2018 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا اگلا دور (آج) پیر کو دوحہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کریں گے جبکہ طالبان وفد کی قیادت عباس استنکزئی کریں گے، مذاکرات میں پاکستان باقاعدہ طور پر شریک نہیں ہوگا ،ْ دوسرے دور میں امریکا اور طالبان کے ساتھ افغان حکومت بھی شریک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات 3 روز تک جاری رہیں گے ،ْ طالبان وفد میں طالبان قطر آفس کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورہ پاکستان میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر مشاورت کی گئی تھی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں