حضورکی آمدسے دونوں جہاں روشن ہوگئے اور ظلمتوں کا خاتمہ ہوا، سید نعمان صدیق گیلانی

پیر 17 دسمبر 2018 21:50

مری ۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) نبیؐ ہمارے بڑی شان والے، ان کی آمدسے دونوں جہاں روشن ہوگئے اور ظلمتوں اور اندھیروں کا خاتمہ ہوا۔

(جاری ہے)

حضور پاک ﷺ کی آمد سے قبل آنے والے انبیاء اکرام نے بھی اس خواہش کا اظہار کیاتھا کہ ہم محمد عربی ﷺ کی امت میں ہوتے تو ہمارے لئے یہ اعزاز ہوتا، یہ شان ہے ہمارے نبی پاک ﷺ کی۔ ان خیالات کا اظہار مسجد رضائے مصطفی محلہ شوالہ مری میں منعقد ہ ایک پر وقار تقریب محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے سید نعمان صدیق گیلانی خطیب اعظم اسلام آباد فاضل بھیرہ شریف دارلعلوم محمدیہ غوثیہ چک شہزاد نے کیا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں