مری میں سیاح خاتون سے بدتمیزی کرنے والا مرکزی ملزم قانون کے شکنجے میں آ گیا ،ْ

چھ ساتھی بھی گرفتار مری میں سپیشل ٹورسٹ پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے گی، مری کے تمام ہجوم والے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ،ْاجلاس میں فیصلہ

بدھ 19 دسمبر 2018 19:07

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) مری میں سیاح خاتون سے بدتمیزی کرنے والا مرکزی ملزم قانون کے شکنجے میں آ گیا، ملزم کے 6 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلئے گئے۔ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مری میں سپیشل ٹورسٹ پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے گی، رش والے مقامات پر کیمروں سے نظر رکھی جائے گی، سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے۔

مری میں سیر کیلئے آنے والوں کو آئندہ ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لئے راولپنڈی کی انتظامیہ نے سر جوڑ لیے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مری میں سپیشل ٹورسٹ پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے گی، مری کے تمام ہجوم والے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔31 دسمبر تک تمام ہوٹل گائیڈ اپنی رجسٹریشن کروائیں گے، ہوٹل گائیڈ خاص یونیفارم، نیم بیج اور کارڈ کے بغیر کام نہیں کر سکیں گے۔ ہوٹل ایجنٹس مال روڈ، جی پی او چوک اور دیگر راستوں پر کسی گاڑی کو روکنے کے مجاز نہیں ہو ں گے، مری میں ہوٹل گائیڈ کے خلاف دفعہ 144 بدستور نافذ رہے گی۔سیاحوں کی سہولت کے لئے مال روڈ پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے، مری میں ڈولفن فورس بھی بدستور تعینات رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں