مری، سپیکر صوبائی مشتاق احمد غنی کو گلیات میں جاری پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ

جمعہ 18 جنوری 2019 23:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب کی سپیکر صوبائی مشتاق احمد غنی کو گلیات میں جاری پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ، ہرنو کی بیوٹی فیکیشن اور تعمیرات سے متعلق قوانین اور بین الاقومی سطح کا سیاحتی مرکز بنانے کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت، گلیات میں پانی کے دیرینہ مسلئہ کے حل کیلئے وزیر اعلٰی سے معاملے کے حل اور مری واٹر بورڈ سے معاملات کیلئے کمیشن بنانے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کیلئے سلہڈ کے متبادل جگہ دینے اور دہمھتوڑ بائی پاس کے قریب کوئی جگہ مختص کر نے کیلئے کمیٹی اپنی واکنگ کر رہی ہے، گلیات میں جنگلات کو محفوظ کرنے اور مقامی لوگوں کو سہولت فراہم کر نے کیلئے جلد LPGپلانٹ لگائیں گے، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ گلیات ڈویلمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے نئے پراجکٹس لائق تحسین ہیں اگر اسی طرح ہمارے افسران اور ادارے اپنی کارکردگی بہتر کر لیں تو وہ دن دور نہیں کہ ہمارا ملک دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہو گا، ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ گلیات میں سیاحت کیلئے ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، ایوبیہ میں نئی چیئر لفٹ کی تنصیب اگلے سال میں مکمل ہو جائے گی جس سے ادارے کو سالانہ کروڑوں کی آمدن ہو گی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں