شام: امریکی جنگی طیاروں کی داعش ٹھکانوں پر فضائی حملے 10ہلاک ،4 بچوں سمیت 6شہری بھی زد میں آکر جاں بحق

داعش کی حالیہ پرتشدد کارروائی کے بعد امریکا نے فضائی کارروائیوں میں اضافہ کردیا، مبصر گروپ

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:19

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) شام میں امریکی جنگی طیاروں کے جنوبی حصے میں دہشت گرد تنظیم داعش پر فضائی حملوں میں 10 دہشت گردوں ہلاک اور 4 بچوں سمیت 6 معصوم شہری جاں بحق ہو گئے۔شام میں موجود برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مبصر گروپ کے مطابق بغووز کے یوفریٹس ویلی میں فضائی حملے میں داعش کے 10 دشت گرد ہلاک ہوئے۔امریکی اتحادی فورسز کی جانب سے کارروائی کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اس حوالے مبصر گروپ سے تبایا گیا کہ داعش کی حالیہ پرتشدد کارروائی کے بعد امریکا نے فضائی کارروائیوں میں اضافہ کردیا۔واضح رہے کہ 16 جنوری داعش کے خودکش حملے میں کم از کم 4 امریکی فوجیوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔داعش نے شام کے شمالی علاقے میں دہشت گرد حملے میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا، جبکہ حملے میں ایک درجن سے زائد شہری بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ دھماکا اسٹریٹیجک لحاظ سے انتہائی اہم شہر منبج کے وسط میں واقع مصروف ریسٹورنٹ کے قریب ہوا، جہاں امریکی فوجی معمول کے گشت پر تھے۔مزیدپڑھیں: شام: فورسز کی مشرقی غوطہ میں بمباری، مزید 70 افراد ہلاکحملے میں 3 امریکی فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔اس حملے کے بعد شام سے امریکی فوج کے انخلا کے امریکی صدر کے بیان پر مزید سوالیہ نشان لگ گیا تھا، جہاں اتحادی ممالک سمیت امریکی انتظامیہ کے اہم عہدیداران نے بھی اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

ٹرمپ کی جانب سے شام سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے شام سے انخلا کی صورت میں داعش خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا جو ابھی تک اختتام کو نہیں پہنچی جبکہ اس کے نتیجے میں ترکی کی جانب سے امریکا کے کرد اتحادیوں پر بھی حملے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں