امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم ، آرمی چیف ، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں ، امریکی سفارتخانہ

افغانستان میں امن سے تمام خطے کے ممالک کو فائدہ پہنچے گا ، امریکی نمائندہ خصوصی کے دورہ پاکستان کے بعد امریکی سفارتخانے کااعلامیہ

اتوار 20 جنوری 2019 19:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ افغانستان میں امن سے تمام خطے کے ممالک کو فائدہ پہنچے گا ۔ اتوار کو امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ زلمے خلیل زاد نے 17-20 جنوری تک پاکستان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہاکہ یہ دورہ دسمبر میں کئے گئے دورہ پاکستان کا تسلسل تھا۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہاکہ زلمے خلیل زد نے وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ زلمے خلیل زد نے سیکرٹری خارجہ، آرمی چیف اور سفارتی حلقہ احباب سے بھی ملاقاتیں کیں۔ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہاکہ ملاقاتوں میں دونوں طرف سے افغان عمل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہاکہ زلمے خلیل زاد نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن سے تمام خطے کے ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں