cنبراسکا میں ایک گھر میں آتش زدگی، چار افراد ہلاک

اتوار 17 مارچ 2019 21:50

ٹ*واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2019ء) امریکی ریاست نبراسکا میں ایک مکان میں آتش زدگی کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق نبراسکا کے جنوبی مشرقی علاقے کورڈووا میں پیش آنے والے اس واقعے میں اس مکان کے دو مکین بہ حفاظت باہر نکل آنے میں کامیاب رہے۔ مقامی فائر بریگیڈ نے ہلاک شدگان کے نام اور عمریں ظاہر نہیں کی ہیں۔ اس آتش زدگی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کسی دانستہ عمل کا نتیجہ نہیں لگتی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں