qپنجاب یونیورسٹی کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنا دوسر امیچ جیت لیا

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

#مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) پنجاب یونیورسٹی کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنا دوسر امیچ جیت کر آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔قائد اعظم یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پنجاب یونیورسٹی وومن کرکٹ ٹیم نے اپنے پہلے میچ میںگورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کو دس وکٹوں سے شکست دی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ٹیم صرف27کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے لبنی نے چار اووروں میں صرف آٹھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ میمونہ عزیز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پنجاب یونیورسٹی وومن کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ حدف صرف 1.4 اووروںمیں حاصل کر لیا۔شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے گل فیروزہ کی16چوکوں کی مدد سے شاندار سینچر ی کی بدولت مخالف ٹیم کو 200رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں بے نظیر بھٹو شہید وومن یونیورسٹی کی ٹیم 12اوورز میں58رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے شاذین نی48جبکہ آسماویہ نی20قابل ذکر رنز بنائے۔ پنجاب یونیورسٹی کے گیم انچارج شاہد بٹ اور ہیڈ کوچ سعادت علی نے گل فیروزہ کو وومن آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں