مریدکے، ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد جاںبحق،خاتون زخمی

جمعرات 18 اپریل 2019 23:07

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد جاںبحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ نیو ایج کیبل فیکٹری کے قریب موٹر سائیکل اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ لا ل پلی شرقپور روڈ پر پیش آیا جہاں شرقپور کے رہائشی موٹر سائیکل سوار دو دوست ہارون اور ڈیوڈ کی موٹر سائیکل کار کے ساتھ ٹکرانے کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد اور زخمی خاتون کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا۔ پولیس نے جاںبحق افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں