ظ*ماہرین کا ایچ آئی وی وائرس سے بچوں کی جینیاتی بیماری کا علاج کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے علاج کے جدید طریقے کو اپناتے ہوئے نظام ہاضمہ کی جینیاتی بیماری میں مبتلا 8 نوزائدہ بچوں کا علاج ’ایچ آئی وی‘ وائرس کے ذریعے کیا ہے۔ماہرین کے مطابق بچوں میں جینیٹک تھراپی کے ذریعے ایڈز کا باعث بننے والے ’ایچ آئی وی‘ وائرس کو منتقل کیا گیا۔

نوزائدہ بچوں میں ایچ آئی وی وائرس منتقل کیے جانے کے بعد بچوں کے بون میورو کی ڈین این اے ایڈیٹنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

سائنس جرنل ’دی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن’ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک ہسپتال میں ماہرین کی ایک ٹیم نے نظام ہاظمہ کی جینیاتی بیماری کے ساتھ پیدا ہونے والے 8 نوزائدہ بچوں میں جینیٹک تھراپی کے ذریعے ایچ آئی وی وائرس داخل کیا۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بچوں کی پیدائش کے فوری بعد ایچ ا?ئی وی وائرس بچوں کے بون میورو سسٹم میں داخل کیا اور ان کے اسی سسٹم کے ڈین این اے کی ایڈینگ کی۔ماہرین نے بتایا کہ جن بچوں میں ایچ ا?ئی وی کا وائرس داخل کیا گیا وہ نظام ہاضمہ کی متعدد جینیاتی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوئے تھے اور ان کے نظام ہاضمہ میں انفیکشنز سے محفوظ رہنے یا ان کا مقابلہ کرنے کا کوئی سسٹم ہی موجود نہیں تھا۔۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں