ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں سردی نے ڈھیرے جمالیے، سرد ہوائوں اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

بدھ 24 اپریل 2019 23:35

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں سردی نے ڈھیرے جمالیے، منگل کی رات کو شروع ہونے والا بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ بدھ کے دن بھی وقفے وقفے سے جاری رہا، سرد ہوائوں اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ،سیاحوںاور مقامی لوگوں نے گرم کپڑوں،گرم مشروبات اور ہیٹروں کا استعمال ایک بار پھر شروع کردیا ہے،مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ رواں سال کا موسم سرماتو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں