مری ،آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ایک عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد

جمعہ 24 مئی 2019 15:29

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) مری آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام تقریبات رمضان المبارک کے سلسلہ میں آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ایک عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی محفل نعت کی تقریب میں علماء کرام معززین شہر سیاحوں اور نعت خوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس پررونق و پر فضا محفل میں ملک کے نامور نعت خوانوں نے اپنے اپنے نعتیہ کلام میں نبی آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے اس منعقدہ خوبصورت محفل میں میاں محمد کا نعتیہ کلام و درودو سلام خصوصی طور پر پیش کیا گیا نعت خوانوں کی طرف سے پیش کردہ کلام کی خوبصورت و الحانی آواز سے آڈیٹوریم میں موجود شرکائ پر وجد کی کیفیت طاری ھو گئی نعت خوانوں نے اپنے اپنے کلام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اور تعلیمات کو خوبصورت انداز میں پیش کیا شرکاء محفل نے نعت خوانوں کو خوب داد دی تقریب کے اختتام پر علماء کرام اور دیگر راہنماوٴْں نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ھمارے لئے سر چشمہ ہدایت اور قرآن کی عملی تفسیر ھیں اور حقیقت میں یہی ھماری دنیاوی و اخروی کامیابی کا ذریعہ بھی ھے ان کا یہ بھی کہنا تھا رمضان المبارک جہاں رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ھے وھاں یہ ہمارے اندر صبر بھی پیدا کرتا ھے انھو ں نے اس امر پر زور دیکر کہا کہ ہمیں رمضان کے تقدس و احترام کا ہر حال میں خیال رکھنا چائیے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں