مری، نتھیا گلی جانے والی جیپ گہری کھائی میں گر گئی، تین افراد جاں بحق، چھ زخمی

منگل 11 جون 2019 22:42

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) یونین کونسل بکوٹ کے گاوں کھن کلاں سے نتھیا گلی جانے والی جیپ محلہ کوکلیا دکن سے ھزاروں فٹ گہری کھائی میں گر گئی تین افراد جاں بحق چھ زخمی۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کھائی سے نکالا ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد پہنچایا۔

(جاری ہے)

کھن کلاں سے سواریاں لے کر ایبٹ آباد جانے والی جیپ کوکلیاں کے قریب سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس میں سوار ش زوجہ نصیرعباسی ع دختر نصیر عباسی سکنہ دکھن ب دختر تنویر سکنہ دکھن جاںبحق ہو گئے۔

جیپ ڈرائیور محمد حفیظ ولد بلور مسمات ی زوجہ تنویر سکنہ کھن کلاں شدید زخمی ہوئے جن کو ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا دیگر معمولی زخمیوں کو موچی ڈھارا ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ حادثہ سڑک تنگ ہو نے کے باعث پیش آیا۔ممبر صوبائی اسمبلی نذیر عباسی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں