مری، بیچ سڑک گاڑیوں کی پارکنگ، مسافر اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 15 جون 2019 22:56

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) مری سے ملحقہ کوھالہ پل نیلم پوائنٹ کنیر سیاحتی مقام پر اک بار پھر بدمعاشی شروع، ہوٹل مالکاں بیچ سڑک گاڑیاں پارک کروا کر سڑک بلاک کردیتے ہیں، یونین کونسل بکوٹ اور نمبل کے عوام اور آذاد کشمیر جانے والے مسافر اور سیاح سخت گرمی میں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے، بکوٹ کوہالہ پولیس ہوٹل مافیا کے سامنے بے بس۔

ابیٹ آباد کی انتظامیہ غائب بیروٹ بکوٹ کے سیاحتی مقام نیلم پوائنٹ کنیر پل پر گرمائی سیزن شروع ہوتے ہی بدترین ٹریفک جام شروع ہوگیا ہے بکوٹ میں کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کنیر پل پر موجود غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کا اعلان تو کیا آج تک اس پر عمل نہیں ہو سکا۔ ہوٹل مافیا سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا۔

(جاری ہے)

مبینہ زرائع کے مطابق کوہالہ چوکی اور تھانہ بکوٹ پولیس کو ہزاروں روپے بھتہ دیا جاتا ہے سڑک پر گاڑی پارک کروا کر پارکنگ کے سیاحوں سے فی گاڑی ہزار روپے لیے جاتے ہیں، اس سلسلے میں ایس ایچ او بکوٹ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان لوگوں وارننگ دی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں یہ ایک مضبوط مافیا ہے جلد ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی، اہلیان علاقہ نے ڈی سی ایبٹ اباد ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر سڑک بلاک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال کر کے سرکل بکوٹ اور آذادکشمیر کے لوگوں کو سہولت دی جائے اور بکوٹ پولیسں کاقبلہ درست کرکے سیاسی مافیا اور جرائم پیشہ افراد سے آزاد کراویا جائے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں