سرکاری زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات سے مری کا قدرتی حسن تباہ ہورہا ہے، اصغر وحید اعوان

جمعرات 20 جون 2019 20:39

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) سرکاری زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات سے مری کا قدرتی حسن تباہ ہورہا ہے جبکہ مال روڈ م ری کو لنڈا بازار بنادیا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا نوٹس لیں عدل وانصاف ،صحت ،تعلیم اور روزگار جیسے بنیادی مسائل کو پش پشت ڈال کر کھوکھوں لگانے اور مری کے حسن کو پامال کرنا نظریے سے کھلا انحراف ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق صدر انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری اصغر وحید اعوان نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 2018 کے بعد تحصیل بھر میں غیر قانونی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے مال روڈ مری کا حسن بھی تجاوزات نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور اس اہم ترین سیاحتی مرکزپر پیدل چلنا بھی مشکل ہوچکا ہے ،مری میں غیر قانونی تعمیرات کے نئے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے پرانے اور نظریاتی ورکرز اب خاموش نہیں رہے گے اور اپنی آواز حکومتی ایوانوں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب تک ضرور پہنچائینگے انہوں نے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مری میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات ،تجاوزات اورمال روڈ کا حسن پامال کرنے والوں کیخلاف سخت نوٹس لینے اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں