میونسپل کارپوریشن مری کے لینڈانسپکٹرخالد عباسی انتقال کر گئے

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:05

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) مری کی سیاسی وسماجی شخصیات ساجد سید عباسی ،شاہد عباسی ،واحد عباسی کے بھائی خالد عباسی میونسپل کارپوریشن مری کے لینڈانسپکٹر دل کادورہ پڑنے سے رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی علاقہ جبر مری میں سپرد خاک کردیا گیا نما زجنازہ معروف عالم دین مفتی خالد حسین عباسی نے پڑھائی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مری کے صدر وسابق ناظم مری سٹی راجہ ہارون محفوظ، مری سٹی کے سابق نائب ناظم مرزا سہیل بیگ،لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سیکرٹری نشرواشاعت ہارون مقیم عباسی،طاہرحمید،مری پریس کلب کے نائب صدر خواجہ وامق اقبال،مری یونین آف جرنلسٹ کے نائب صدر خالد عباسی، جنرل سیکرٹری طفیل عباسی،وسیم عباسی ،معروف سماجی شخصیت اصغر عباسی، لیبر ونگ ن مری سٹی کے صدر اجمل عباسی،جنرل سیکرٹری یعقوب بٹ،سعادت ہارون عباسی،گلزیب عباسی،عدنان عباسی سمیت مذہبی سیاسی ،سماجی ،کاروباری شخصیات اہلیان علاقہ اور عزیز واقارب نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں