بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید خان

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے، پاکستانی سفیر

اتوار 13 اکتوبر 2019 14:10

ْ ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

(جاری ہے)

امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی رچمنڈ سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو لگے تیسرا مہینہ ہونے کو ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں