مری میں گراں فروشوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن متعدد پر مقدمات درج

پیر 18 نومبر 2019 22:14

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) مری میں اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا نے مری گھوڑا گلی دیول بازار اور باڑیاں بازار اور مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے گراں فروشوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دیں ،مری منافع خوروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر مری کا ایکشن پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ مری میں سیاح اور مقامی لوگوں کو ہر قسم کی ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں