مری میں شدید برف باری،طوفانی ہواؤں کے باعث سردی کی شد ت میں اضافہ ہوگیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:17

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) ملکہ کوہسار مری کی وادیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی شدید برف باری اور طوفانی ہوائوں کے باعث سردی کی شد ت میں اضافہ ہوگیا،جبکہ برف باری کے حسین مناظر کو دیکھنے کیلئے آنے والے سیاح برف باری شروع ہوتے ہیں سڑکوں پر نکل آئے اور آسمان سے گرتے ہوئے روئی کے گالوں کی مانند گرتی ہوئی برف کودیکھ کرخوشی کااظہارکرتے نظر آئے۔

(جاری ہے)

برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح مری پہنچے ہوئے ہیںجبکہ مزید سیاحوں کی آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں