برفباری دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کرلیا

ایکسپریس وے مری اور جی ٹی روڈ مری پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں سیاح برف باری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی طرف سے انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

بدھ 22 جنوری 2020 22:28

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) ملک اور بیرونِ ملک سے موسم سرما کی برفباری کو دیکھنے کے لیے سیاحوں نے بڑی تعداد میں مری کا رخ کرلیا ہے ایکسپریس وے مری اور جی ٹی روڈ مری پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی گاڑیوں کی بھی بڑی تعداد نظر آ رہی ہے سیاح برف باری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی طرف سے انتظامیہ کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر مری متعلقہ تمام اداروں کے کام کی کارکردگی کو دن رات دیکھ رہے ہیں اور خود دن اور اکثر رات کے اوقات میں بھی ٹریفک پولیس ہائی وے اور دیگر محکموں کے کام کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں مقامی لوگوں اور سیاحوں نے اسسٹنٹ کمشنر مری کے کام کرنے کے انداز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انکا شکریہ بھی ادا کیامحکمہ ہائی وے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے لیکن اگر بات کی جائے ایکسپریس وے مسیاڑی لنک روڈ کی تو اسکے حوالے سے محکمہ ہائی وے کی غفلت سامنے آ رہی ہے جسکی وجہ سے مقامی لوگ اور سیاحوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور روڈ سے برف صاف نہ ہونے کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں جبکہ رابطہ کرنے اسسٹنٹ کمشنر مری نے محکمہ ہائی وے کو مسیاڑی لنک روڈ سے برف ہٹانے اور گاڑیوں کی آمدورفت کو فی الفور با احسن طریقے سے بحال کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ایکسپریس وے مری ٹریفک پولیس ڈی ایس پی رضوان عباسی اور ان کی ٹیم سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے روڈ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں کوشاں ہیں وہاں سٹی ٹریفک پولیس مری اجمل ستی اور انکی ٹیم بھی ٹریفک کو بحال رکھنے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیںڈپٹی ڈائریکٹر حسن خلیل نیشنل ہائی وے اتھارٹی میٹیننس بھی روڈ کا جائزہ لینے پہنچ آئے اور اپنی ٹیم کے ہمراہ روڈ پر خود موجود رہے اور روڈ کو بحال کرنے میں ٹیم کو ہدایات جاری کی کہ برف باری کی وجہ سے روڈ بند نہ ہو تا کہ سیاح اور مقامی لوگ پریشانی سے بچ سکیں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے کو بحال رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہینگے جو کہ ہمارے فرائض میں شامل ہے محکمہ واپڈا کی بات کی جائے تو ایس ڈی او واپڈا مری اور انکی ٹیم بھی بجلی بحال رکھنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن موسمِ سرما کے لحاظ سے سٹاف کی کمی اور وقت سے پہلے حکمتِ عملی نہ کرنے کی وجہ کے باعث کچھ گردونواح کے علاقوں میں عوام بجلی کی بندش کا شکار ہیں ایس ڈی او مری واپڈا کا کہنا ہے کہ جن مضافاتی علاقوں میں بجلی کی بندش ہے انکو بھی جلد بحال کر دیا جائیگا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں