پولیو ایک مہلک مرض ہے اس سے بچاوٴْ کے لیے پولیو ورکر سے ہر ممکن تعاون کیاجائے،ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی

پیر 17 فروری 2020 20:04

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین اور سابق تحصیل ناظم مری خورشید عباسی سینئر راہنماء پی ٹی آئی مری نے سول ہسپتال مری کا دورہ کیا پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

رہنماء پی ٹی آئی خورشید عباسی نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں موجود مریض اور لواحقین سے ہسپتال میں دریافت سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور ہسپتال کے عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر سابق تحصیل ناظم خورشید عباسی کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے لیے مقامی لوگوں کا تعاون بھی درکار ہے اور اس کے لیے جلد لائحہٴْ عمل بنایا جائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر مری نے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے لوگوں کو بتایا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے اس سے بچاوٴْ کے لیے پولیو ورکر سے ہر ممکن تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں