مری سواں ویلی ویلفیئر ہسپتال ایکسپریس وے پر علاج کی غرض سے جانیوالے نوجوان کو غلط انجکشن لگادیا گیا، حالت غیر

منگل 25 فروری 2020 19:01

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) مری سواں ویلی ویلفیئر ہسپتال لکوٹ مری ایکسپریس وے پر علاج کی غرض سے جانیوالے نوجوان کو غلط انجکشن لگادیا گیا جسکے باعث اسکی حالت غیر ہوگئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز نامی نوجوان نے کہاکہ سواں ویلی ویلفیئر ہسپتال میں عطائی ڈاکٹر کو بٹھایا گیا جسکے انجکشن سے میرے بازئوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اورمیں گذشتہ چند دن سے شدید تکلیف میں مبتلا ہوں مذکورہ ڈاکٹر کیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں