مری،شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی ، پوراخاندان دب گیا، ایک بچہ جابحق

جمعہ 28 فروری 2020 21:53

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) یونین کونسل مسیاڑی ڈھوک دھروٹہ میں افسوسناک واقعہ شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے گھر میں موجود پورا خاندان جن میں رضاء محمد،روحان آصف اور گھر کی خواتین ملبے تلے آگئیں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اس اطلاع ریکسیو 1122 مری کو دی گئی ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ملبے تلے دبے ہوئے، حسن عباسی کا بیٹا6 ماہ کاحسنات حسن عباسی موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا زخمی بچے اور گھر کے دیگر دیگر افرادکو ملبے سے نکالاریسکیو1122 مری کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداددینے کے بعد تحصیل کواٹر ہسپتال مری شفٹ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں