پولیس کا چھاپہ ،مری شوالہ سے منشیات فروش گرفتار

جمعہ 28 فروری 2020 21:53

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) سب ڈویثرنل پولیس آفیسر اے ایس پی مری وقاص خان اور ایس ایچ او مری ملک نعیم اختر کی خصوصی ہدایت پر ابرارستی کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم کی کاروائی مری شوالہ سے منشیات فروش گرفتار 1300 گرام چرس برآمد 9C کے تحت مقدمہ درج مری پولیس کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے مری شوالہ سے تعلق رکھنے والے وسیم نامی شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جسکے پاس ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جس پر مری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اے ایس پی مری نے اس کاروائی پر چھاپہ مار ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشی ایک معاشرتی برائی ہے جس سے آنیوالی نسل کا مستقبل تباہ ہوجاتا ہے معاشرے کے تمام لوگ اس برائی کیخلاف اپنا مثبت کردار اداکریں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں