ملکہ کوہسار اور گلیات میں سردی پھر لوٹ آئی ،گہرے بادل، شدید بارش

جمعہ 28 فروری 2020 21:53

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) ملکہ کوہسار اور گلیات میں سردی پھر لوٹ آئی جمعرات اورجمعہ کی شب کوگہرے بادلوں، شدید بارش،طوفانی ہوائوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا نکاسی آب کے ناقص سسٹم کے باعث پلیاں اور نالیاں بند ہونے سے پانی سڑکوں اور محلوں میں بہنے لگا اور شہر کی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیںجس سے میٹرک کے امتحانات دینے والے طلباء وطالبات اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی سرکاری دفاتر میں حاضری بھی معمول سے کم رہی مسلسل بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ کابھی خطرہ شہر کی تمام سڑکیں ویران رہیں ،شدید سردی کے باعث سیاحوں اورمقامی لوگوں نے ایک بار پھر گرم کپڑوں،ہیٹروں اور جیکٹوں استعمال شروع کردیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں اور طوفانی ہوائوں کا یہ سلسلہ اتوار کی صبح تک جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں