الخدمت فائونڈیشن نے این سی آرڈی میں ورلڈ این جی ڈے منا یا

جمعہ 28 فروری 2020 21:53

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) الخدمت فائونڈیشن نے این سی آرڈی میں ورلڈ این جی ڈے منا یا، این سی آر ڈی میں منعقدہ تقریب میں الخدمت فائونڈیشن کو انسانی خدمات کے اعتراف میں سویرا ایوارڈسے نواز اگیا، ترکی ریڈ کریسنٹ کے ہیڈ ابراہیم کارلوس اور دی این جی او ورلڈ کے ظفر اقبال نے الخدمت فائونڈیشن کو ’’میک اے ڈیفرنس --‘‘ ایوارڈ سے دیا اور کہا کہ الخدمت صحت ، صاف پانی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کمیونٹی سروسز اور آرفن کیئر میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے حامد اطہر ملک ، صدر الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد نے کہا کہ میں دی این جی ورلڈ کے ظفر اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوںنے ورلڈ این جی او ڈے کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں این جی اوز ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا حامد اطہر ملک نے زور دیا کہ حکومتی ادارے ، این جی او ز اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ وہ باہمی روابط اور ایم او یوز کے ذریعے زیاد ہ سے زیادہ مستحق لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کریں،وفاقی وزیر اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے الخدمت کے سٹال کا دورہ کیا اور الخدمت کی خدمات کو سراہا،الخدمت فاؤنڈیشن کے شہزاد سلیم عباسی، منیجر پروگرامزنے کہا مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم گلوبل ویلج میں داخل ہوچکے ہیں اور ہمیں مل جل کے باہمی انتظام انصرام سے مستحق اور بے سہار ا لوگوں تک پہنچنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں