-مریدکے،شہر کی متعدد سماجی تنظیموں نے ماسک مافیا کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتے ہوئے مفت فیس ماسک کی فراہمی کے انبار لگا دیئے

اتوار 29 مارچ 2020 20:06

{مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) شہر کی متعدد سماجی تنظیموں نے ماسک مافیا کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتے ہوئے مفت فیس ماسک کی فراہمی کے انبار لگا دیئے۔ شہریوں کا سماجی تنظیموں کو خراج تحسین اور خدمت خلق جاری رکھنے کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ خدمت کمیٹی مریدکے کے رضا کاروں عبد الرحمان، حافظ شہباز طارق، ادریس، عنصر ، محمد شہزاد عمر، رانا غلام محی الدین، مدثر، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما افتخار احمد بٹر کی کی ٹیم کے فیاض بٹر ، چودھری ضرغام گورایا وغیرہ ، اپنے ہم وطن بھائیوں میں فیس ماسک اور کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے سردار امر جیت سنگھ نے پیس پشت رہ کر گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور بھاری اخراجات بھی برداشت کئے۔

(جاری ہے)

متحدہ پریس کلب مریدکے کے سید قاسم علی شاہ، سید سجاد شیرازی، شیخ ساجد علی ،شیخ سعاد ت علی، نصیر احمد، عامر حمید خواجہ ،سید محمد علی بخاری، سید طاہر محی الدین، میاں انجم سعید، جماعت اسلامی مریدکے کے ڈاکٹر اعجاز قمر، دانش ندیم اعوان، حاجی محمد اسلم کمبوہ، سرفراز احمد کمبوہ، محمد اعجاز پہلوان، پی ٹی آئی رہنما محمد ارشد ورک کی ٹیم کے انعام اللہ ورک، سلیم بھٹی، نبیل نصر جٹ، ارشد شاہ نقوی، مال آف مریدکے کے چیئرمین شیخ طاہر شبیر کی ٹیم کے محمد علی بخاری، سلمان ارشد، محمد ریاض، مرزا محمد افضل، محمد نواز، خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین شیخ قاسم ریاض کی ٹیم کے سجاد حیدر زرگر اور دیگر نے شہر بھر میں مستحقین اور مزدور طبقہ میں راشن جبکہ راہگیروں اور مقامی دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین میں پانچ ہزار کے قریب فیس ماسک تقسیم کئے۔

خدمت کمیٹی مریدکے کی طرف سے تھانہ صدر مریدکے کے ایس ایچ او ملک نوید انجم اعوان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی عشرت نواز چدھڑ کے ذریعے دونوں تھانوں کی حوالاتوں میں بند ملزمان کے لیے فیس ماسک اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں