پتریاٹہ چیئرلفٹ کو ایس او پیز کے تحت جلد سے جلد کھولا جائی: مینیجر پتریاٹہ چیئرلفٹ

چیئر لفٹ مری کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، دور دراز سے آنیوالے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی

منگل 7 جولائی 2020 21:33

نیو مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) مینیجر پتریاٹہ چیئرلفٹ ریزارٹ نیومری اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ پتریاٹہ چیئر لفٹ مری کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ نیو مری میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پتریاٹہ چیئر لفٹ کرونا وائرس کی وجہ سے تقریبا تین ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے سیاح پتریاٹہ چیئر لفٹ کارخ نہیں کر رہے تو اس پروجیکٹ سے منسلک افراد بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ کاروباری افراد بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کرتے ہیں کہ پتریاٹہ چیئرلفٹ کو ایس او پیز کے تحت جلد سے جلد کھولا جائے تاکہ اس سے متاثرہ لوگوں کا کاروبار بحال ہو اور انہوں نے عوام کے لئے ٹکٹ کی کمی کی یقین دہانی کروائی اور دور دراز سے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور کچھ عرصے سے بند کیبل کار مکمل طور پر ٹھیک ہو چکی ہے اور ان شا اللہ چیئر لفٹ کے ساتھ کیبل کار سیاحوں کے لئے کھول دی جائے گی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں