yامریکہ نے پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

ژ*محکمہ فضائی ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو جاری خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا

جمعرات 9 جولائی 2020 23:40

گ نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) امریکہ نے پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔محکمہ فضائی ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو جاری خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا۔پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے باعث سیفٹی پر تشویش کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز امریکی محکمہ فضائی ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کو امریکہ کے لئے پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیاگیا ہے،جس کے بعد پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پر پابندی عائٖد کردی گئی ہے۔پابندی کی وجہ پاکستان پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہونا قرار دیا جاتا ہے۔امریکہ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی سیفٹی پر تشویش کے باعث عائد کی ہی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں