ٹ* مریدکے ،پاکستان رینجرز کا جوان دریائے راوی میں ڈوب کر شہید ہو گیا

منگل 22 ستمبر 2020 23:10

ٓ مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان رینجرز کا جوان دریائے راوی میں ڈوب کر شہید ہو گیا۔ لانس نائیک سبحان اپنی ٹیم کے ہمراہ کسی مہم کے سلسلہ میں سپاٹ پر آیا تھا کہ پانی کی گہرائی جانچنے کے دوران ڈوب گیا۔ ریسکیو1122کی متعدد ٹیموںنے کئی گھنٹے تک جدوجہد کرکے شہید جوان کی نعش کو تلاش کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز کا لانس نائیک سبحان اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی ٹاسک کے لیے تحصیل فیروزوالہ کے نواحی گاؤں ایاّنگر آیا تھا جہاں دریا کی گہرائی جاننے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب کر شہید ہو گیا۔ مریدکے سمیت متعدد علاقوں کی ریسکیو ٹیموںنے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد شہید جوان کی نعش تلاش کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں