افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جنگ بندی پر تیار نہیں ہوں گے، زلمے خیل زاد

اتوار 27 ستمبر 2020 21:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جامع اور مستقل جنگ بندی پر کسی بھی صورت تیار نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ تنازعات کا شکار دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، اس لیے مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیر معمولی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ تجاویز سامنے آئیں تو طالبان پرتشدد واقعات میں کمی پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس معاملے پر افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں