ٌ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی متحد ہیں کوئی گروپ بندی نہیں، رانا تنویر حسین

ؔ(ن) لیگ میںکوئی ش اور م لیگ کا وجود نہیں ہے، تما م متحداور یکجا ہیں،متحدہ اپوزیشن کے پاور شوز نے نا اہل حکمرانوں کی کی نیندیں اڑا دی ہیں گوجرانوالہ ،کراچی اور کوئٹہ کے جلسے سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

k مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی متحد ہیں کوئی گروپ بندی نہیں ہے ۔یہ صرف حکومتی اوچھے ہتھکنڈے ہیں ۔میاں نواز شریف پارٹی کے تاحیات قائد اور میاں شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور رہیںگی(ن) لیگ میںکوئی ش اور م لیگ کا وجود نہیں ہے تما م متحداور یکجا ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کے پاور شوز نے نا اہل حکمرانوں کی کی نیندیں اڑا دی ہیں گوجرانوالہ ،کراچی اور کوئٹہ کے جلسے سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔نالائق اعظم کی حکومت کو جنوری سے پہلے گھر بھیج دیں گے۔ان باتوںکا اظہار انہوںنے رانا فارم ہاؤس پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کا دسمبر میں ہونے والالاہور کا جلسہ حکمرانوں کی ڈوبتی کشتی اور تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔

نااہل حکمرانوںنے لوگوںکو ایک کروڑ نوکریاں ،گھر دینے کے جھوٹے وعدے اور سبز باغ دکھائے ہیں۔اب عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتی ہے۔اس موقع پرسابق وائس چیئرمین بلدیہ رانا ماجد نواز،چیئرمین متحدہ پریس کلب سید قاسم علی شاہ ،وائس چیئرمین قیصر جمیل مرزا،سید طاہر محی الدین بخاری ،نصیر احمد ،سید محمد علی بخاری ،عمیر احمد و دیگر موجود تھے۔

انہوںنے مزیدکہا کہ دودھ کی نہریں بہانے کے جھوٹے وعدے کرنے والوںنے عوا م کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیل دیا ہے ۔عوام 2018میں بنائی گئی جعلی اور سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ فیٹف میں حکومتی نالائقی باعث شرمندگی ہے ۔(ن ) لیگ کی حکومت میں ہم نے پاکستان کو بلیک لسٹ سے نکال کر گرے لسٹ میں لائے اور بہت کوششوں اور قانون سازی کی وجہ سے ہم نے پاکستان کو وائیٹ لسٹ میں ڈالنے کے قریب کھڑا کر دیا تھا مگرنا اہل اور جاہل حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے پاکستان بلیک لسٹ میں شامل ہوتے ہوئے بچا ہے ۔

پاکستان وائیٹ لسٹ کی جگہ گرے لسٹ میں ہے اور حکومتی وزراء آپس میںمبارکبادیں دے رہے ہیں۔حکومت اپنی ناکامی اور نا اہلی چھپانے کیلئے عوام سے جھوٹ بول رہی ہے۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی حکومت کی نیت ہی نہیں تھی ۔حکومت کا اصل مقصد فیٹف کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں