کرونا مریضوں کی بڑی تعداد کے آکسیجن پر منتقلی سے سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کا نظام اوور برڈن کا شکار ہو گیا

پیر 30 نومبر 2020 20:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) کرونا مریضوں کی بڑی تعداد کے آکسیجن پر منتقلی سے سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کا نظام اوور برڈن کا شکار ہو گیا ہے کرونا کی پہلی لہر کے نسبت دوسری لہر میں مریضوں کے لئے آکسیجن کے استعمال میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں کے علاوہ کرونا کے لئے نشتر آباد میں مختص ہسپتال اور صوبے کے دیگر ہسپتالوں میں آکسیجن پر مریضوں کی بڑی تعداد منتقل ہو رہی ہے صوبائی دارلحکومت پشاور کو کرونا کا گڑھ قرار دینے کے باوجود کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہاہے آکسیجن پر مریضوں کی تیزی سے منتقلی سے ایک اور مشکل صورتحال پیدا ہو گئی ہے سرکاری ہسپتالوں کے آکسیجن کی مزید ڈیمانڈ کردی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اگر مریضوں کی آکسیجن پر منتقلی کی تعداد کم نہ ہو ئی تو سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن نظام کا بریک ڈائون ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں