مری شہر میں داخل ہونے والی تمام لنک روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی

منگل 1 دسمبر 2020 22:59

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) مری شہر میں داخل ہونے والی تمام لنک روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جن کی تعمیر کی طرف نہ تو عوامی نمائندے توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی لوکل ایڈمنسٹریشن توجہ دے رہی ہے جس باعث مری کی مقامی آبادی کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیبلکہ مری کی سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں کیونکہ لنک روڈ کی خاستہ حالی کا یہ عالم پیدل چلنا تو در کنار جدید گاڑیوں پر بھی سفر کرتے ہو یوں محسوس ہوتا جیسے افغانستان کی کسی سڑک سے گزر رہے ہوں لنک روڈوں پر اتنے بڑے بڑے کھڈے ہیں گاڑیاں بھی مشکل سے گزرتی ہیں لیکن مری شہر میں داخل ہونے والی لنک روڈ کی تعمیر کی طرف سے نہ تو سرکاری طور تعمیر کرنے کے حوالے توجہ دی جارہی اور نہ عوامی نمائندوں کی طرف سے لنک روڈ کو تعمیر کرنے کے حوالے توجہ دی جارہی جس کی وجہ سے نہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے بلکہ مری کی سیاحت پر بھی زبردست منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں