گ*براڈ شیٹ پر شفاف تحقیقات چاہتے ہیں اس پر تماشہ نہ لگایا جائے ، رانا تنویر حسین

حکومت کی طرف سے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بددیانتی سامنے آچکی ہے ٴْ عمران نیازی ہمت کر کے قوم کو حقائق بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہئے ،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 24 جنوری 2021 19:15

ا*مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ انتہائی اہم معاملہ ہے جس پر شفاف تحقیقات چاہتے ہیں اس پر تماشہ نہ لگایا جائے کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بددیانتی سامنے آچکی ہے براڈ شیٹ معاملے سے متعلق (ن) لیگ کی پالیسی واضح ہے حکمران ایک بار پھر راہ فرار کے چکر میں ہیں جن کے نام شامل ہیں انہیں کمیٹی میں بلایا جائے حکومت نے اپنی مرضی سے ایک الگ کمیٹی بنائی جس کے بعد نواز لیگ نے براڈ شیٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دی ہے حکومت کی طرف سے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے شیخ عظمت سعید کو سربراہ بنانے کا مقصد ملبہ اپوزیشن اور سابقہ حکومتوں پر گرانا ہے عمران نیازی ہمت کر کے قوم کو حقائق بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہئے سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے ہی تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے جسٹس (ر) عظمت سعید شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں عمران نیازی نے ثابت کر دیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نیچے کوئی بھی شفاف آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارکان اسمبلی پیر محمد اشرف رسول ،سابق چیئرمین ضلع کونسل انجینئر احمد عتیق انور ،مسلم لیگ(ن) پی پی 137کے صدر میاں مشتاق احمد ، مسلم لیگ (ن) پی پی 138کے صدر محمود اختر گورائیہ، سابق چیئرمین شیخ شبیر احمد اور دیگر موجود تھے۔ ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا کہ شیخ عظمت سعید کی براڈ شیٹ تحقیقات کے لیے نامزدگی عمران نیازی اور حواریوں کی بدنیتی ہے نیب بطور ادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے یہ معاہدہ ہی پاکستانی عوام کو پہنچنے والے 10 ارب روپے کے نقصان کی وجہ بنے قوم اپنی کمائی لوٹنے اور لٹانے والوں کا احتساب چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب کے ادارے کے کچھ اختیارات کو کم کرنے کے لئے نیب قوانین میں مجوزہ تبدیلیاں لاتی ہے تو متحدہ اپوزیشن اپنا مؤقف واضح طور پر پیش کرے گی ملک بھر میں لوگ نیب کی زیادتیوں پر رو رہے ہیں سیاسی انتقام کو احتساب کا نام دیا گیا ہے نواز لیگ کے جتنے قائدین گرفتار ہیں کسی ایک پر بھی ایک پائی کی کرپشن آج تک ثابت نہیں ہوئی نہ تو حکومت مناسب طریقے سے کام کر رہی ہے اور نہ ہی نجی شعبہ نیب کے اقدامات کی وجہ سے کارکردگی دکھانے کے قابل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نیب قوانین میں بھی تبدیلی لانے پر راضی ہے کیونکہ اس نے گزشتہ سال نیب ترمیمی آرڈیننس پیش کیا تھا جو بعد میں ختم ہو گیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ملک اور عوام بچاؤ تحریک کی دن بدن بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے حکومتی ایوانوں میں مسلسل کھلبلی مچا رکھی ہے عمران خان نے سیاست کو نفرت، انتقام اور گالی بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز لیگ آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو عوامی خدمت کی روشن تاریخ رکھتی ہے وہ وقت دور نہیں جب نواز لیگ دوبارہ برسر اقتدار آکر عوامی خدمت کی ایک بار پھر تاریخ رقم کرے گی۔

ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا کہ موجودہ نالائق حکمرانوں نے چینی، آٹا، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے حکمران مہنگائی میں اضافہ کرکیآئی ایم ایف کو خوش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور حکومت میں آئی ایم ایف سے جان چھڑوائی تھی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں