&پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

اتوار 24 جنوری 2021 19:25

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ایک خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر میں درجن سے زائد پٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ دو درجن سے زائد فیکٹری مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

حاجی شیخ کبیر اشرف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے متحدہ پریس کلب مریدکے کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ہدائت پر سمگل شدہ غیر معیاری پٹرول کے ذریعے قومی خزانے کو نقصا ن پہنچانے کے علاوہ عوام کی قیمتی گاڑیوں کو تباہی کی طر ف دھکیلنے والے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مختلف ٹیموں نے ضلع بھر میں15پٹرول پمپس کو سیل کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ حکومت کی ہدائت پر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی اداروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور مریدکے شیخوپورہ روڈ، کالا خطائی روڈ اور لاہور شیخوپورہ روڈ کے دو درجن سے زائد صنعتی اداروںکی انتظامیہ کو وارننگ لیٹر جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ متحدہ پریس کلب مریدکے کی تجویز پر جی ٹی روڈ پر واقع صنعتی اداروں کے اپنے فرنٹ پر پودے لگانے اور گرین بیلٹ تیار کرنے کی ہدائت کی گئی ہے تا کہ علاقہ کی خوبصورتی کے سا تھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی کی جا سکے۔

محمد اصغر جوئیہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ء کے دوران ضلع بھر میں26افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں جنہیں ایس او پیز کے تحت ان کے علاقو ں میں دفن کر دیا گیا ہے جبکہ مزید روک تھام کے لیے محکمہ صحت اور انتظامیہ سمیت دیگر ادارے کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گراں فروشوںکو جیل کا راستہ دیکھائیں گی۔ پریس کلب کے وفد میں سید قاسم علی شاہ، محمد عاصم ضیاء، شیخ نوید بشیر، سید محمد علی، شیخ خالد نعیم، شہزاد عمر اور سید طاہر محی الدین شامل تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں