مری کے عوام کیلئے تین سمال ڈیمز کی منظوری ہو چکی ہے ،میجر (ر) لتاسب ستی

مری کے عوام کی ٹیکنیکل ٹریننگ کے لئے ایک ٹیکنیکل ٹریننگ کالج کا قیام بھی عمل میں لایاجارہا ہے،ایم پی اے مری

منگل 15 جون 2021 20:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) مری کے عوام کے لئے تین سمال ڈیمز کی منظوری ہو چکی ہے اور اس کے لئے فنڈز بھی ایلوکیٹ ہو چکے ہیں - مری کے عوام کی ٹیکنیکل ٹریننگ کے لئے ایک ٹیکنیکل ٹریننگ کالج کا قیام بھی عمل میں لایاجارہا ہے - ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مری میجر (ر) لتاسب ستی نے میڈیا سے گفتگو ,کرتے ہوئے کیا -انہو ںنے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ہر گھر سے کم از کم ایک فرد ٹیکنیکل ٹریننگ لے کر نکلے - اس مقصد کے حصول کے لئے مری میں ایک ٹیکنیکل ٹریننگ کالج کی منظور ی عمل میں آچکی ہے اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لئے فنڈز بھی ایلوکیٹ ہو چکے ہیں -مزید برآں انہو ںنے کہاکہ کوٹلی ستیاں میں ایک چیئر لفٹ کی منظور ی اور ٹیکنیکل فز یبلٹی بھی ہو گئی ہے - وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سیاحت کے فروغ پر عملی اقدامات کا آغاز ہے اور ہم ان کے ویژن کو آگے لے جا کر سیاحت کے فروغ کے لئے اس طرح کے بیشمار ترقیاتی کام کریں گے اوروزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب بہت ترقی کرے گا -

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں