گیم چینجر منصوبہ کوہسار ٹورزم ہائی وے کی تعمیر کا چار ارب سے زیادہ رقم کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیاہے،ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 18:39

مری۔15اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) :ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ انکی کاوشوں سے خطہ کوہسار و پوٹھوہار کی تاریخی ثقافتوں کو ایک بندھن میں جوڑنے کیلئے گیم چینجر منصوبہ کوہسار ٹورزم ہائی وے کی تعمیر کا چار ارب سے زیادہ رقم کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیااس میگا منصوبے کی تکمیل کی مدت ڈھائی سال رکھی گئی ہے وفاقی بجٹ22 - 2021 کے  پی ایس ڈی پی میں چار ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی اور جاری مالی سال کے لیے ایک ارب 75 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوہسار ٹورزم ہائی وے کی تعمیر سے نہ صرف پوٹھوہار اور کوہسار کی تہذیبیں دوبارہ ایک ہو جائیں گی بلکہ سیاحتی و تجارتی سرگرمیوں کے باعث خطے میں روزگار اور کاروبار کے نئے باب کھلیں گے،کلر سیداں، کہوٹہ، مری اور کوٹلی ستیاں کے نئے سیاحتی مقامات اجاگر ہونگے جس سے علاقے میں ملکی و بین الاقوامی سیاحتی انڈسٹری کیلئے سرمایہ کاری اور کاروبار کے بے پناہ موقع ملیں گے جبکہ کوہسار ٹورزم ہائی وے کی تعمیر سے راولپنڈی، اسلام آباد میں کشمیر و شمالی علاقہ جات کو جانے والی ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا اور یہ سڑک سیاحتی کوریڈور کا کردار ادا کرے گاآزاد کشمیر سے اسلام آباد اور  پاکستان کے دیگر علاقوں سے ملانے والی پانچ بڑی سڑکیں ٹورزم ہائی وے سے لنک ہو جائیں گی جس سے اس خطے اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں سفر کرنے والی نجی اور دفاعی ٹرانسپورٹ کا وقت اور سفری لاگت کی خاطر خواہ بچت کا باعث بنے بھی گی جسکا سالانہ تخمینہ اربوں روپے میں ہے،نئے سیاحتی مقامات کھلنے اور روزگار کے مواقع ملنے کی وجہ سے خطہ کوہسار اور پوٹھوار سے ہجرت کرکے راولپنڈی اسلام آباد کے مضافات میں آبادکاری کے رجحان میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے ان شہری آبادیوں پر پڑنے والے بوجھ میں بھی واضح کمی آئے گی، موجودہ حکومت اور عوامی نمائندوں کہ اس ویژنری اور میگا منصوبے سے علاقے کی مجموعی آمدنی میں قابل ذکر کا اضافہ ۔


مری شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments