محمد اجمل ستی نے ڈی ایس پی ٹریفک سرکل مری کا چارج سنبھال لیا۔ ٹریفک ترجمان مری

منگل 23 نومبر 2021 18:30

مری۔23نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 23 نومبر2021ء) :ٹریفک ترجمان مری  کے مطابق محمد اجمل ستی نے ڈی ایس پی ٹریفک سرکل مری کا چارج سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

  محمد اجمل ستی نے سرکل مری میں ٹریفک وارڈنز و افسران کو بریفنگ  کے دوران اپنی ڈیوٹی محنت لگن اور حسن اخلاق سے سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی غفلت و لا پرواہی کرنے والے ٹریفک وارڈنز کے خلاف کارروائی  عمل میں لائی جائے گی اور احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں