ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت کورونا بنیادی ویکسینیشن کے حوالے سے محکمہ صحت کا اجلاس

ہفتہ 15 جنوری 2022 19:43

مری۔15جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔15 جنوری2022ء) :ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت کورونا بنیادی ویکسینیشن کے حوالے سے محکمہ صحت کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے کورونا ویکسینیشن کی موجودہ صورتحال اور کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کو کورونا ویکسینیشن کو مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہری علاقوں، بس سٹینڈ، شاہراوں اور مزید عوامی مقامات پر کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دیتے ہوئے سروسز کی فراہمی سے مشروط کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مکمل کنٹرول کے لیے تمام شہریوں کی ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن اورکورونا فوکل پرسن/ ڈی ایچ او آفس/ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر خان نے شرکت کی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں