مری جانے والے سیاحوں کے لئے قواعد اور ضوابط طے، نئے قوانین متعارف

ملکہ کوہسار میں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیاں ہی داخل ہوسکیں گی

اتوار 16 جنوری 2022 14:50

مری جانے والے سیاحوں کے لئے قواعد اور ضوابط طے، نئے قوانین متعارف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) مری جانے والے سیاحوں کے لئے قواعد اور ضوابط طے کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ مری میں بڑی تعداد میں اموات کے بعد اب انتظامیہ نے مری جانے والے سیاحوں کے لئے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں، جس کے تحت اب ملکہ کوہسار میں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیاں ہی داخل ہوسکیں گی اور گنجائش سے زیادہ گاڑیاں بھیجنے پر سخت ایکشن لیا جائیگا، تاہم براستہ مری کشمیر جانے والی گاڑیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق مری جانے والوں کی انٹری کے لیے الگ کائونٹر قائم کیا جائے گا جہاں سیاحوں کے شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر درج کیے جائیں گے، سیاحوں کے داخلے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں گے، داخلی شاہراہوں کے اہلکار ملکہ کوہسار انتظامیہ سے مکمل رابطے میں رہیں گے،

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں