مری، ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ،ڈی ایس پی ٹریفک کی ہدایت

جمعہ 24 جون 2022 22:30

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) سرکل مری میں ڈی ایس پی ٹریفک مری ڈاکٹر آصف کمال نے ہدایات دی ہیں کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے بغیر نمبر پلیٹ، نیلی بتی اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈنز آفسران نے قانونی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور بغیر نمبر پلیٹ، نیلی لائٹ و کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ویک 220گاڑیوں کے چالان کیے اور کالے پیپر موقع پر اتارے،غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور نیلی بتی والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی تا کہ قانون کی بالا دستی ہو اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ اور سفر کو آسان بنایا جا سکے۔

\378

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں