گاڑیوں کی انٹری بند، مری اور گلیات جانے والے سیاح مایوس

راولپنڈی انتظامیہ نے 8 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کی انٹری سترہ میل ٹول پلازہ سے بند کر دی

پیر 8 اگست 2022 22:45

گاڑیوں کی انٹری بند، مری اور گلیات جانے والے سیاح مایوس
مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) ملک کے طول وعرض سے سیاحوں کی بڑی تعداد مری اور گلیات کے سیاحتی مراکز کا رخ کرنے لگی تاہم راولپنڈی انتظامیہ نے 8 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کی انٹری سترہ میل ٹول پلازہ سے بند کر دی ہے۔گزشتہ روز جب سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری پر یلغار کی تو مری میں ٹریفک جام کے مسائل نے جنم لیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیاحوں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی انتظامیہ نے سیاحوں کے رش کے پیش نظر 8 ہزار سے زیادہ سیاحوں کی گاڑیوں کی انٹری سترہ میل ٹول پلازہ سے بند کر دی گئی۔ جس پر سیاحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مری کے کاروباری حلقوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس وقت سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر سی ٹی او نوید ارشاد مری میں خود ٹریفک کی نگرانی کر رہے ہیں اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کوشش کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوطرفہ سڑکوں پر ڈبل لائن بنانے سے اجتناب کریں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں