وکلا کی ہڑتال ،پمز مریضہ مبینہ زیاتی کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

جمعرات 23 فروری 2017 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) پمزمریضہ مبینہ زیاتی کیس میں وکلا کی ہڑتال کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

پمز مریضہ مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود خان کی عدالت میں ہوئی،،گزشتہ سماعت پر مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی تھی،،آج کی سماعت میں عدالت میں وکلا کے دلائل سننے جانے تھے مگر وکلا کی ہڑتال کے باعث کیس بغیر کسی کاروائی کے نو مارچ تک ملتوی کر یا گیا ہے،،واضح رہئے کہ چار سدہ حملے کے بعد وکلا کی جانب سے ایک ہفتے کی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے،، وکلا کی ہڑتال کے باعث مقدمات التوا کا شکار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں