وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور جدیدپتریاٹہ چیئرلفٹ اینڈکیبل کار کی اپ گریڈیشن کا افتتاح آج کریں گے

جمعہ 24 فروری 2017 21:33

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت راجہ اشفاق سرور جدیدپتریاٹہ چیئرلفٹ اینڈکیبل کار کی اپ گریڈیشن کا افتتاح آج ہفتہ کے روز کریں گے پتریاٹہ چیئرلفٹ کے منیجر محسن فضل کے مطابق پتریاٹہ چیئرلفٹ اینڈ کیبل کار کو اپ گریڈیشن کی گئی ہے جس سے مری آنے والے سیاحوں کو بہترین تفریح میسر ہوگی حکومت پنجاب نے مری آنے والے سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے نیومری پتریاثہ چیئرلفٹ وکیبل کار کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کر دیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں